Book Launch: “Pakistan main Media ka Bohraan”
پروفیسر توصیف احمد خان کی تازہ آمدہ کتاب”پاکستان میں میڈیا کا بحران” پچھلے کچھ عرصے سے میڈیا کو درپیش مسائل پر لکھی گئی ہے۔ پاکستان میں آزادی اظہار رائے کی حالت ہمیشہ سے دگرگوں ہی رہی ہے مگر پچھلے چند سالوں میں یہ تشویشناک حد تک تنزل پزیری کا شکار ہوگئی ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ کر کے میڈیا کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہوا جا سکتا ہے۔
مصنف پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان فیڈرل اردو یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے چیئرمین رہے ہیں جبکہ کراچی یونیورسٹی میں شعبہ ابلاغ عامہ میں استاد کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان کی موجودہ آمدہ کتاب سے پہلے بھی دو کتابیں” آزادی صحافت کی جدوجہد میں اخباری تنظیموں کا کردار” اور “ آزادی صحافت کی متبادل تاریخ” کے نام سے منصہ شہود پر آ چکی ہیں۔