“Bazm-e-Taareekh-o-Adab” (Speaker: Farnood Alam)
مسلسل ہجرت کے 75 سال
(ایک فکری و سیاسی جائزہ)
فرنود عالم اردو بلاگنگ اور مکالمے کی دنیا میں ایک توانا آواز ہیں، جو انسانی حقوق، اور پسماندہ اور استحصال کا شکار طبقات کے لئے قلم اٹھاتے ہیں۔ “بزم تاریخ و ادب” کے اس سیشن میں آپ قیام پاکستان سے پہلے کے منظر نامے اور بعد کے نتائج پر بات کرتے ہوئے یہ جائزہ لیں گے کہ ان 75 برسوں میں کیا ہمارے تجربات کامیاب رہے؟ کہاں سے چلے تھے، کہاں سے گزرے اور کہاں آن پہنچے۔ در اصل ہمیں جانا کہاں ہے؟
اس سیشن میں شرکت کے لئے آپ کو صرف نیچے دیا گیا رجسٹریشن فارم بھرنا ہے، جس کی کوئی بھی فیس یا چارجز نہیں ہیں۔ سیٹس کی تعداد محدود ہونے کے باعث رجسٹریشن پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر ہے، اس لئے بنا کسی تاخیر کے رجسٹریشن فارم بھر کے اپنے لئے سیٹ مختص کرا لیجئے۔