Religious Militancy in Pakistan – Causes and Cures

271 271 people viewed this event.

مذہبی شدت پسندی اور عسکریت آج کے دور کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ایسے عناصر کم و بیش ہر معاشرے میں پائے جاتے ہیں مگر تعداد میں کم ہونے اور سماج کی تائید حاصل نہ ہونے کے باعث وہ ریاست کے لئے خطرہ نہیں بن پاتے۔ پریشان کن صورت تب بنتی ہے جب یہ اپنا اثر و رسوخ بڑھاتے بڑھاتے پورے معاشرے کو یرغمال بنا کر ریاست اور پورے نظام کو چیلنج کرنے لگیں۔ بدقسمتی سے پاکستان میں گزشتہ چند دہائیوں میں ایسی ہی صورتحال نے جنم لیا ہے۔ ’بزم تاریخ و ادب‘ کے اس سیشن میں ہم اس مسئلے کے عوامل، اسباب اور پس منظر کا جائزہ لیتے ہوئے اس کے تدارک پر گفتگو کریں گے۔ اس کے لئے ہمارے ساتھ محمد عامر رانا ہوں گے، جبکہ اس سیشن کو ڈاکٹر پرویز ہود بھائی موڈریٹ کریں گے۔

محمد عامر رانا سیکیورٹی اور سیاسی تجزیہ کار ہیں اور پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کے ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی، انسداد انتہا پسندی، اور داخلی اور علاقائی سلامتی اور سیاست سے متعلق امور پر بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔

Event registration closed.
 

Date And Time

Thursday, November 17, 2022 @ 06:00 PM to
07:30 PM
 

Registration End Date

Thursday, November 17, 2022
 

Event Types

 

Event Category

Share With Friends

Categories: