Classiciyat aur Urdu Sha’yeri
کلاسیکیت اور اردو شاعری
کلاسیکیت کو آرٹ میں انتہائی اعلی درجہ حاصل ہے۔ اردو شاعری کے آرٹ کی کلاسیکی روایت کی تشکیل میں اس کے قد آور معمار صدیوں سے زیر بحث ہیں۔ اردو کلاسیکی شاعری کا فن، فکر اور اور اس کے تشکیلی مقامات و ارتقا کا شعور ہند مسلم تہذیب میں ارفع سمجھا جاتا ہے۔ اختر عثمان اس موضوع پر اپنا حاصل مطالعہ اور نتیجہ فکر پیش کریں گے۔
چار شعری مجموعوں اور بیدل پر ایک تنقیدی کتاب کے تخلیق کار اختر عثمان معاصر اردو شاعری کا ایک نہایت اہم نام ہیں۔ غزل، مرثیہ اور نظم کی اصناف کے علاوہ ہندی، عربی، فارسی اور پوٹھوہاری کے حوالے سے ان کی گرفت تسلیم شدہ ہے۔ ان کے ہاں کلاسیکی شاعری کا شعور انتہائی رچا بسا ہے۔ وہ اپنی تنقیدی بصیرت کے باعث ادب کے بنیادی موضوعات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔