Shireen Bayan: Syed M. Jafari — Shakhsiyat aur Shaae’ri
شیریں بیاں: سید محمد جعفری – شخصیت اور شاعری
سید محمد جعفری 27 دسمبر 1905ء کو پہرسر، بھرت پور، برطانوی ہندوستان کے ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔آپ ایک صاحب اسلوب شاعر تھے، جنہوں نے سیاسی اور سماجی موضوعات پر 900 کے لگ بھگ نظمیں تحریر کیں۔ آپ کے یہاں کلاسیکی شاعری کے تمام التزامات نظر آتے ہیں خصوصاً انہوں نے غالب اور اقبال کے جن مصرعوں کی تضمین کی ہے اس کی کوئی اور مثال اردو شاعری میں نظر نہیں آتی۔ سید محمد جعفری کے انتقال کے بعد ان کی شاعری کے مجموعے شوخی تحریر، تیرنیم کش اور کلیاتِ سید محمد جعفری کے نام سے شائع ہوئے۔
ہمارے سلسلے مشعل ریڈنگ کلب کے اس سیشن میں ڈاکٹر حامد جعفری اپنے والد کی شخصیت اور شاعری پر گفتگو کریں گے۔