Pakistan ka Muaashi Bohran: IMF ka Kirdaar, Challenges aur Mumkina Hall
کم ذرائع آمدن اور محدود وسائل کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہوئے عوام کو جب روپے کی قدر گرنے اور پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے ساتھ یہ خبر ملتی ہے کہ پاکستان کا معاشی بحران ابھی مزید سنگین ہونا ہے تو مستقبل اندھیرے میں گھرتا دکھائی دینے لگتا ہے۔ دوسری طرف ٹی وی سکرین پر ماہرین معاشیات ثقیل الفاظ، مشکل اصطلاحات اور کتابی باتوں سے اس صورتحال کا تجزیہ کرتے ملتے ہیں، یہ اور بات کہ عام شہری ان پیچیدہ باتوں کو سمجھنے سے قاصر رہتا ہے۔ ”بات سے بات“ کے اس سیشن میں گزشتہ تیس برسوں سے انڈسٹری سے وابستہ عمیر چوہدری پاکستان کے معاشی بحران، آئی ایم ایف کے کردار اور معاشی استحکام کے لئے عام الفاظ میں تجزیہ پیش کریں گے۔