Book Launch: Pakistan – Mazhabi Inteha-pasandi ka Ubhaar

409 409 people viewed this event.

پاکستان: مذہبی انتہا پسندی کا ابھار

حمزہ علوی (پیدائش: 10 اپریل، 1921ء – وفات: یکم دسمبر، 2003ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور مؤرخ اور مارکسی دانشور تھے۔ انہوں نے سندھ مدرسۃ الاسلام، ڈی جے کالج کراچی، واڈیا کالج پونا اور بمبئی یونیورسٹی سے تعلیمی مدارج طے کرنے کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم اے کیا، تقسیم ہند کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے منسلک ہو گئے۔ 1950ء کی دہائی میں وہ انگلستان منتقل ہو گئے اور تدریس کے شعبے سے وابستگی اختیار کی۔ انہوں نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس، یونیورسٹی آف ڈینیور، یونیورسٹی آف سسکس، یونیورسٹی آف مانچسٹر، یونیورسٹی آف لیڈز، یونیورسٹی آف ملائشیا کوالالمپور اور مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں تدریسی فرائض انجام دیے۔ 1968ء سے 1969ء کے دوران انہوں نے پنجاب کے ایک گاؤں میں اینتھروپولوجی کی فیلڈ ریسرچ کی۔ 1971ء سے 1985ء تک وہ جرنل آف کنٹمپریری ایشیا کے ادارتی بورڈ کے بانی رکن رہے۔ اسی دوران وہ جرنل آف پیزنٹ اسٹڈیز اور پاکستان ٹوڈے سے بھی وابستی رہے۔

حمزہ علوی کو اپنے نظریات کے اعتبار سے کمیونزم کے نزدیک تھے۔ انہوں نے آثار قدیمہ، تاریخ اور مارکسی نظریات کے حوالے سے لاتعداد مضامین تحریر کیے جو مختلف جرائد میں گاہے بہ گاہے شائع ہوئے۔ ان کی دو “کتابیں تشکیل پاکستان: مذہب اور سیکولرازم” اور “جاگیر داری اور سماج” شائع ہوچکی ہیں۔

اس سیشن میں ان کے پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی کے ابھار کے موضوع پر تحریر کردہ مضامین پر مبنی کتاب کی رونمائی کی جائے گی، جس کے مترجم ڈاکٹر ریاض احمد شیخ ہیں۔ ان کے ساتھ بدلتی دنیا پبلیکیشنز کے سرپرست ایوب ملک بھی شریک گفتگو ہوں گے، جبکہ ڈاکٹر ناظر محمود نظامت کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

Event registration closed.
 

Date And Time

Wednesday, March 1, 2023 @ 06:00 PM to
07:30 AM
 

Registration End Date

Wednesday, March 1, 2023
 

Event Types

Share With Friends

Categories: