“Baat se Baat” (Speaker: Raza Rumi)
پاکستان کی زوال پذیر آئینی جمہوریت کا مستقبل؟
حالیہ دنوں میں رونما ہونے والے سیاسی واقعات نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت آئین کی پاسداری کی اہمیت اور آئینی جمہوریت کے تقاضوں سے ناواقف ہے۔ ساتھ ساتھ فسطائیت کے رجحانات اور پاپولزم کی عالمگیر لہر نے بھی پاکستان کو متاثر کیا ہے۔ ایک ناقص تعلیمی نظام کی موجودگی میں کیا عوام اپنے حقوق و فرائض سے درست طور آگاہ ہو سکتے ہیں؟ کیا آئین سے انحراف کی روایت دور ہو سکے گی؟ کیا پاکستان میں آئینی جمہوریت زوال پذیر ہی رہے گی؟ کیا مستقبل میں روشنی کے امکانات ہیں؟ آئیے ”بات سے بات“ کی اس نشست میں رضا رومی سے اس اہم موضوع پررائے لیتے ہیں۔ اس نشست کی نظامت ڈاکٹر پرویز ہود بھائی کریں گے۔
رضا رومی شعبہ تدریس اور صحافت سے وابستہ ہیں اور فرائیڈے ٹائمز کے لئے ادارتی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ آپ کئی کتابوں کے مصنف ہیں اور نیا دور نامی ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کے بانی ہیں۔ وہ حکومت پاکستان، اقوام متحدہ اور ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے لیے اپنے فرائض نبھاتے رہے ہیں۔