Barzakh: A Monologue Play

302 302 people viewed this event.

پتن لوک ناٹک، پتن ترقیاتی تنظیم کا کلچرل ڈیسک ہے، جو ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے گزشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصہ سے سماجی و سیاسی مسائل پر عام آدمی کی شعوری بیداری پر کام کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں اس نے تین ہزار سے زائد سٹریٹ تھیٹر پرفارمنسز، تیس سے زائد سٹیج ڈرامے اور سات سے زیادہ تھیٹر فیسٹیولز کا اہتمام کیاہے۔ اس کے علاوہ متعدد موسیقی کے پروگراموں اور مشاعروں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ پتن لوک ناٹک کے بنیادی موضوعات انسانی حقوق، خصوصا ً خواتین کے حقوق و مسائل اور ملکی و بین الاقوامی سیاسی مسائل سے متعلق آگاہی کے گرد رہے ہیں، جو زیادہ سٹریٹ تھیٹر کی شکل میں پیش کئے گئے۔ پتن لوک ناٹک کے کھیل نہ صرف پاکستان بلکہ متعدد غیر ممالک میں بھی پرفارم کئے جاچکے ہیں، جن میں انڈیا، نیپال، سری لنکا اور جنوبی کوریا سر فہرست ہیں۔

ڈرامہ: برزخ
تحریر و ہدایات: ولیم پرویز
پرفارمر: زابر سرحدی
پیشکش: پتن لوک ناٹک

یہ کھیل ایک کردار حفیظ کے گرد گھومتا ہے، جسے تازہ تازہ دفنایا گیا ہے۔ بنیادی طور پر یہ کھیل سماجی نابرابری اور طاقتور طبقے کا اثر و رسوخ کی بنیاد پر پسماندہ کلاس کے استحصال، خواتین پر جنسی جبر اور اقلیتوں کو چند مخصوص قوانین کے ذریعے زیر عتاب لانے جیسے مسائل کو اجاگر کرتا ہے۔ کھیل، سماج میں ان تمام برائیوں کو اسی مردے کے ذریعے سامنے لاتا ہے جو عالم برزخ میں اپنی روداد بیان کرتے ہوئے ان سماجی مسائل اور انکے پیچھے چھپے کرداروں کو بے نقاب کر تا ہے۔

کھیل میں ذاتی مفادات کے حصول کیلئے بااثر افراد، مذہبی راہنماوں اور انتظامیہ (پولیس وغیرہ) کے گٹھ جوڑ کو بھی بے نقاب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قبرستان سے جڑے تاریخی حوالوں کی روشنی میں کرداروں کا بھی ذکر کیاگیا ہے، جو عام آدمی پر ریاستی جبر کا حصہ رہے، جبکہ لوگ انہیں مقدس بزرگ اور ہستیاں سمجھتے رہے۔ کھیل میں ان انسانی رویوں کو موضوع کا حصہ بنایا گیا ہے، جو ذاتی مفادات کیلئے خونی رشتوں کے سر قلم کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

Event registration closed.
 

Date And Time

Tuesday, March 14, 2023 @ 06:00 PM to
07:30 PM
 

Registration End Date

Tuesday, March 14, 2023
 

Event Types

 

Event Category

Share With Friends

Categories: