“Bazm-e-Tareekh-o-Adab” (Speaker: Dr. Ravish Nadeem)
سرسید تحریک سے ترقی پسند تحریک تک: فکری تبدیلیوں کا مطالعہ
ہندوستان میں برٹش نوآبادیات کے نتیجے میں سرسید، اقبال اور سجاد ظہیر کی تین مسلمان نسلیں سامنے آئیں، جنھوں نے ہمہ گیر نوآبادیاتی تبدیلیوں کا سامنا اپنے اپنے فکری رویوں سے کیا۔ 1857 سے 1947 تک کے نوے سالہ عرصے میں اسی فکری روایت کے ارتقا نے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے جدید ذہن کی تشکیل کی جس کا تسلسل آج تک جاری و ساری ہے۔
ڈاکٹر روش ندیم استاد، جدید نظم نگار، ادب کے نقاد اور ترقی پسند خیالات کے ترجمان ہیں۔ آپ 8 کتابوں کے مصنف ہیں، جن کے موضوعات کولونیل ازم، ادبی تحریکیں، منٹو اور فیض ہیں۔ آپ کی شاعری کی دو کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں۔