Book Discussion: Aadhay, Adhooray Khwaab

210 210 people viewed this event.

ناول ”آدھے ادھورے خواب“ کوئی روایتی رومانوی ناول نہیں بلکہ تعلیم کے ذریعے معاشرتی تبدیلی کا بیانیہ ہے۔ یہ ایک خواب ہے، جسے ایک استاد ’پروفیسر سہارن رائے‘ کی آنکھوں سے دیکھا اور دکھایا گیا ہے۔ ناول میں کہیں آغاز و انجام نہیں بلکہ ایک تسلسل ہے۔ کہانی کا ہر باب استاد پروفیسر رائے، اس کے طریقۂ تدریس، رویے اور تصورات کے گرد گھومتا ہے، جن کے مطابق ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا اور اہم مسئلہ معاشی عدم مساوات ہے اور اس کے حل کے لیے ضروری ہے کہ تعلیمی اور معاشرتی اداروں میں روابط قائم کیے جائیں نیز تعلیم کے غیر رسمی ذرائع دریافت کیے جائیں۔

اس نشست میں اس اہم ناول پر ڈسکشن کی جائے گی۔ شریک گفتگو ہیں ڈاکٹر حمیرا اشفاق اور ڈاکٹر قاسم یعقوب، جبکہ ناول کے مصنف ڈاکٹر شاہد صدیقی مہمان سپیکر ہیں۔

Event registration closed.
 

Date And Time

Thursday, December 28, 2023 @ 05:00 PM to
06:30 PM
 

Registration End Date

Thursday, December 28, 2023
 

Event Types

 

Event Category

Share With Friends

Categories: