Book Launch: “Meer Jaan” – a Novel by M. Amir Rana
میرجان، پاکستان کی عورت ہے، جو سرحد، ریگستان، پہاڑ، دریا، سمندر، دنیا اور وقت سےنبرد آزما ہے۔ آگ، محبت، نفرت، عقیدہ، عقیدت مند، شدت اور دشت پسند اس کے وجود کو تقسیم نہیں کر سکتے۔
جھجھر، ممباسا، وسیب، سکھر، گوادر اور مسقط میں بکھری اس کہانی کا خمیر مہاجرت، آگہی کے عذاب، بدلتے ہوئے سماج، جہاد اور اس طرح کے دیگر موضوعات سے اٹھایا گیا ہے۔
محمد عامر رانا کا یہ دوسرا ناول ہے۔ “سائے” کے نام سے پہلا ناول چند سال پہلے شائع ہوا اور دو دہائیوں پہلے کہانیوں کی ایک کتاب “ادھوری محبتیں، پوری کہانیاں” کے نام سے چھپ چکی ہے۔
اس ناول کی رونمائی میں پینل ڈسکشن کے لئے عرفان عرفی، عابد سیال اور ڈاکٹر قاسم یعقوب شریک گفتگو ہوں گے۔
محمد عامر رانا سیکیورٹی اور سیاسی تجزیہ کار ہیں اور پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کے ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی، انسداد انتہا پسندی، اور داخلی اور علاقائی سلامتی اور سیاست سے متعلق امور پر بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔
اس سیشن میں شرکت کے لئے آپ کو صرف نیچے دیا گیا رجسٹریشن فارم بھرنا ہے، جس کی کوئی بھی فیس یا چارجز نہیں ہیں۔ سیٹس کی تعداد محدود ہونے کے باعث رجسٹریشن پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر ہے، اس لئے بنا کسی تاخیر کے رجسٹریشن فارم بھر کے اپنے لئے سیٹ مختص کرا لیجئے۔