Book Launch: Riyaazi – Kainaat ki Zubaan

3628 3628 people viewed this event.

ریاضی: کائنات کی زبان

کتاب “ریاضی: کائنات کی زبان” ایک کوشش ہے جو ریاضی کے علم کی انسانی زندگی میں اہمیت اور مقام کا بیان ہے۔ انسان جس ماحول میں رہتا ہے، وہاں سے اس کا ایک فطری تعلق خود بخود وجود میں آ جاتا ہے۔ وسیع پیمانے پر دیکھنے سے یہ تعلق کائنات سے جڑ جاتا ہے۔ اس کائنات کو سمجھنے کے لیے انسان نے کئی ایک تصورات قائم کیے اور پھر ان کی عدم درستی ثابت ہو جانے پر خود ہی انہیں ترک بھی کر دیا۔ ریاضی کے علم کی یہ طاقت ہے کہ جس نے انسان کو کائنات میں جاری کئی فطری عوامل کی وضاحت و تشریح کے لیے ایک زبان دی۔ یوں کائنات یا یوں کہیے کہ سائنس کی زبان ریاضی بن گئی۔ اس علم نے انسان کی زندگی کے ہر شعبہ اور ہر پہلو کو متاثر کیا ہے اور اسے اپنے دائرہ اختیار میں کیا ہے۔ سائنس کی کوئی بھی شاخ ہو، اس میں اصل فہم ریاضی کے علم سے ہی ممکن ہے۔

یہ کتاب اسی مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے تصنیف کی گئی ہے اور لامحالہ اس موضوع پر اردو زبان میں لکھی گئی پہلی کتاب ہے۔ اس کتاب میں ریاضی کے اطلاقی پہلوئوں اور ان کے نتیجے میں ہونے والی ایجادات اور دریافتوں کے پیچھے کارفرما ریاضیاتی اصول عام قارئین کے فہم کے لئے آسان اردو زبان میں بیان کیے گئے ہیں۔ ہمارے سکول اور کالج کے طلباء اور طالبات، جو اس مضمون سے خائف ہیں، ان کے لئے یہ کتاب اس سحر کو توڑنے میں معاون ہوگی۔ اس سے نہ صرف طلباء بلکہ اساتذہ کرام بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔ قوی امید ہے کہ یہ کتاب عام قارئین کے لئے ریاضی کے تصور بطور ایک خشک مضمون کے، بدلنے میں کامیاب رہے گی اور اس مضمون میں ان کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا۔


مصنف عثمان رفیق پیشے کے لحاظ سے ایک معلم ہیں۔ ان کا تعلق لاہور سے ہے اور کامسیٹس یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹریکل و کمپیوٹر انجینیئرنگ میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعینات ہیں۔ انجینیئرنگ کے علاوہ ان کی دلچسپی کے میدان نظریاتی و تجرباتی سائنس، الٰہیات، سماجیات اور منطق ہیں۔ ان کے پیش نظر قوم میں حقیقت شناسی کا شعور اجاگر کرنا ہے اور طلباء میں سائنسی طریقہ کار کی آگاہی پیدا کرنا ہے۔


Event registration closed.
 

Date And Time

Thursday, August 4, 2022 @ 06:00 PM to
07:30 PM
 

Registration End Date

Thursday, August 4, 2022
 

Event Types

 

Event Category

Share With Friends

Categories: