Book Launch: Siyaah Heeray
ثمینہ نذیر نے کراچی یونیورسٹی سے زولوجی میں بی ایس سی آنرز اور پھر اینٹومولوجی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ کراچی میں تعلیم و تربیت اور پھرشادی کے بعد عمر کا ایک بڑا حصہ بیرون ملک گزارا، جن میں افریقہ، امریکا اور یورپ قابل ذکر ہیں۔
بعد ازاں 2008ء میں کراچی کی محبت نے آپ کو وطن واپس بلا لیا۔ ناپا سے باقاعدہ تھیٹر نگاری و دیگر تھیٹر آرٹس میں ڈپلومہ حاصل کیا۔ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اپنا پروڈکشن ہائوس قائم کیا، جہاں سے ٹی وی، این جی اوز، شارٹ فلمز، تھیٹر وغیرہ کے لئے بے شمار کہانیاں لکھیں اور پروڈیوس کیں۔ فلم، ٹی وی، تھیٹر اور ویب سیریز کے لئے اداکاری بھی کرتی ہیں۔
حال ہی میں ثمینہ نذیر کا ناول “سیاہ ہیرے” شائع ہوا ہے، جس کی طباعت مکتبہ دانیال نے کی ہے۔ اس سیشن میں ثمینہ کے تخلیقی سفر اور اس ناول پر گفتگو ہوگی، جس کی میزبانی ہمایوں اسحاق کریں گے، جبکہ شریک گفتگو ہوں گے ڈاکٹر ناظر محمود۔