Book Launch: Urdu Lisaaniyaat aur Mustashriqeen

218 218 people viewed this event.

اردو لسانیات اور مستشرقین” از ڈاکٹر ساجد جاوید”

سماجی لسانیات فرد،سماج اور زبان کے مابین رشتوں کی وضاحت اور مباحث کو موضوع بناتی ہے۔ نوآبادیاتی عہد میں برصغیر کی اہم زبانوں بالخصوص اردو کی تشکیل نو اور اور علمی و سرکاری سطح پر ایک خصوصی مقام کا تعین کرنے میں مستشرقین نے علمی و عملی اقدامات اٹھائے اور برصغیر کے لسانی منظر نامے کو تبدیل کرنے کی کامیاب کوشش کی۔ اس کتاب میں مقامی ماہرین زبان اور غیر ملکی ماہرین زبان و لسانیات کی کاوشوں کو معروضی انداز سے دیکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ کتاب ان تحقیقی مضامین کا مجموعہ ہے جو کیٹلر،بنجمن شلز،جارج ہیڈلے،جان گل کرسٹ اور دیگر مقامی ادیبوں کے لسانی مطالعے کی بنیاد پر تحریر کیے گئے۔ کتاب کا پہلا ایڈیشن 2019 میں عکس پبلشرز سے شائع ہوا تھا جو اضافوں کے ساتھ حال ہی میں شائع ہوئی ہے۔

میزبان: ڈاکٹر روش ندیم
مصنف: ڈاکٹر ساجد جاوید
شرکا: ڈاکٹر شاہد اقبال کامران، ڈاکٹر نعیم ورک، ڈاکٹر شاہد نواز

Event registration closed.
 

Date And Time

Saturday, October 28, 2023 @ 05:00 PM to
06:30 PM
 

Registration End Date

Saturday, October 28, 2023
 

Event Types

 

Event Category

Share With Friends

Categories: