Breast Cancer: Myths, Facts, Do’s and Don’ts
پاکستان میں جہاں چھاتی کے سرطان کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، وہیں دوسرے ممالک کے مقابلے میں یہاں خواتین کم عمری میں اس کا شکار ہو رہی ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں ہر لاکھ میں سے باون خواتین کو چھاتی کا سرطان لاحق ہوجاتا ہے۔ اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لئے کوئی خاص حکمت عملی ترتیب نہیں دی گئی اور نہ ہی لوگوں میں آگاہی کے لئے بڑے پیمانے پر کوئی مہم شروع کی گئی ہے۔ لہٰذا لوگ چھاتی کے سرطان، تشخیص اور علاج کے بارے میں غلط اور غیر مستند معلومات کے رحم و کرم پر ہیں۔ چھاتی کا سرطان کیا ہے؛ اس کی علامات کیا ہیں؛ اس کی تشخیص کیسے کی جاتی ہے؛ اس کا علاج کیسے کیا جائے وغیرہ۔ اس آگاہی سیشن میں ڈاکٹر سحرش لطیف اور ڈاکٹر حمیرا ناز الطاف، جو جنرل سرجن اور شفا کالج آف میڈیسن میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں، سے آپ کو یہ تمام ضروری معلومات ملیں گی۔