Baat se Baat: (Speaker: Amer Raza)
اٹلی کے دانشور گرامچی نے 22 دسمبر 1916ء میں “نیوز پیپرز اینڈ دی ورکرز” کے نام سے ایک آرٹیکل لکھا جس میں کہا گیا کہ اخبارات مزدوروں کے بارے میں سادہ سے سادہ حقائق ایسے پیش کرتے ہیں جس کا فائدہ صعنت کاروں اور نقصان مزدوروں اور ان کی جد وجہد کو ہوتا ہے۔ کچھ ایسی ہی صورتحال پاکستان میں بھی ہے جہاں لیبر فورس کا حجم سات کروڑ سے زیادہ ہے لیکن اتنی بڑی اکثریت کا بیانیہ میڈیا پہ نظر نہیں آتا۔ کارپوریٹ میڈیا نے مزدوروں کی خبر دینے کے لیے چند فریمز بنا لیے ہیں اور انہی کی مدد سے وہ مزدور کا عکس میڈیا میں دکھاتے ہیں۔ “بات سے بات” کی اس نشست میں عامر رضا اسی موضوع پر گفتگو کر رہے ہیں، جس میں مختصر دورانیے کی ڈاکومنٹری “فریمڈ کارپوریٹ میڈیا میں مزدور کا عکس” بھی دکھائی گئی۔
عامر رضا (مقرر) ایک فری لانس ڈراما نگار اور ڈاکومنٹری میکر ہیں۔ ان کے ڈرامہ سیریلز، سیریز،اور ٹیلی فلمز اے آر وائی ڈیجیٹل، ہم ٹی وی، ٹی وی ون اور پی ٹی وی سے نشر ہو چکے ہیں۔ سنیما اور عالمی سیاست کے موضوع پر ان کا پروگرام تھرٹی فائیو ایم ایم ایٹ وار جیو ٹی وی سے نشر ہو چکا ہے۔ ان کے بلاگز کا مجموعہ “مارکس سے خائف لوگ” کے عنوان سے حال میں شائع ہوا ہے۔