Feminism and the Struggle of Sindhiani Tehreek

377 377 people viewed this event.

فیمنزم اور سندھیانی تحریک کی جدوجہد

سندھیانی تحریک بائیں بازو کی جماعت عوامی تحریک کا فرنٹ ہے، جس کی نومبر 1982 میں تشکیل ہوئی۔ سندھیانی تحریک نے جمہوریت کی بحالی کی تحریک (ایم آر ڈی) میں کلیدی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ، سندھ میں عورتوں کے ساتھ سماجی طور پر جاری ناانصافیوں (غیرت کے نام پر قتل، لڑکیوں کو تعلیم کے حق سے محروم رکھنا، چھوٹی عمر کی لڑکیوں کی بڑی عمر کے مردوں سے شادی، وٹا سٹا وغیرہ) کے خلاف ہمیشہ جدو جہد کی ہے۔ “بزم تاریخ و ادب” کے اس سیشن میں ڈاکٹر قاسم سودھڑ سندھیانی تحریک کی جدوجہد کا جائزہ لیں گے۔

ڈاکٹر قاسم سوڈھر نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ماسٹرز اور ایم فل، جبکہ چین کی شنگھائی یونیورسٹی سے ورلڈ ہسٹری (گلوبل اسٹڈیز) میں پی ایچ ڈی کیا ہے۔ آج کل وہ قائد اعظم یونیورسٹی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان اسٹڈیز (نپس) میں درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔

Event registration closed.
 

Date And Time

Thursday, September 1, 2022 @ 07:00 PM to
08:30 PM
 

Registration End Date

Thursday, September 1, 2022
 

Event Types

 

Event Category

Share With Friends

Categories: