Har Taan hai Deepak: A Sitting with Prof. Shahbaz Ali

477 477 people viewed this event.

ہر تان ہے دیپک: پروفیسر شہباز علی سے فن موسیقی پر گفتگو

پاکستان میں جنوبی ایشیا کی موسیقیات کے علم و فن کی عظیم روایت پر مباحث کی کمیابی کی صورتحال میں ماہرِ موسیقی پروفیسر شہباز علی کے ساتھ ان کی خدمات و تصنیفات کے ساتھ موسیقی کے فن، تاریخ، اصناف اور موضوعات پر ماہرین کی موجودگی میں ایک گفتگو کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تعارف شخصیت

جناب شہباز علی گذشتہ 33 سال سے بطور پروفیسر اردو ادب کی تدریس سے وابستہ ہیں۔ اپنے لڑکپن سے ہی ریڈیو پر بطور غزل گائیک دس برس گایا۔ آل انڈیا ریڈیو کے میوزک ڈائریکٹر اور ماہر موسیقیات قاضی ظہورالحق سے باقاعدہ تربیت حاصل کی۔ ہارمونیم نوازی ماسٹر صادق پنڈی والے سے حاصل کی۔ موسیقیاتی تحقیق کے حوالے سے جنوبی ایشیا کے چوبیس بڑے موسیقاروں پر آرٹیکل لکھے۔ موسیقی پر سر سنسار، تاریخ موسیقی اور اسباق موسیقی کے عنوانات سے تین کتابین بھی تحریر کیں۔ بطور گایئک کئی پروگراموں کے علاوہ پی ٹی وی کے ایس ٹی این چینل کے لیے 2004 میں معروف پروگرام “میری موسیقی” کی ایک سو اقساط میں کلاسیکی موسیقی اور اس کی اصناف و موضوعات پر بطور ماہر اظہار خیال کیا اور مشاہیر موسیقی کے انٹرویوز کیے۔ سولو ہارمونیم نوازی کے تحت راگ داری و کلاسیکل کے حوالے سے ان کی خاص شہرت ہے۔ ان کی کتاب “سُرسنسار” کو سرکاری سطح پر بطور بہترین کتاب انعامات سے نوازا گیا۔ اس کتاب کو یورپ، کینیڈا اور انڈیا کے علاوہ پاکستان کی یونیورسٹیوں اور اکادمیوں میں بطور تحقیقی ماخذ و نصاب کے نہایت اہم گنا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے تراجم ہندی، انگریزی اور پنجابی زبانوں میں کیے جارہے ہیں۔

شرکاء: اقدس ہاشمی (گایئک)
خلیق الرحمان ( سکالر موسیقی)
میزبان: ڈاکٹر روش ندیم

Event registration closed.
 

Date And Time

Monday, November 14, 2022 @ 06:00 PM to
07:30 PM
 

Registration End Date

Monday, November 14, 2022
 

Event Types

 

Event Category

Share With Friends

Categories: