Jacques Derrida for Beginners

348 348 people viewed this event.

فرانس سے تعلق رکھنے والے ژاک دریدا دنیا بھر میں اپنے نظریات اور رد ساختیات (ڈی کنسٹرکشن) کے فلسفے کے باعث اپنا مقام رکھتے ہیں۔ ان کے نظریات اور فلسفے نے ادب و فن، لسانیات اور مابعد الطبیعات کے شعبے پر اپنے گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ آئیے ڈاکٹر اقبال آفاقی کی مدد سے ژاک دریدا کے فکر و فلسفے کو مابعد جدیدیت کے تناظرمیں سمجھنے کی کوشش کریں۔


ممتاز ادیب، نقاد، فلسفی، محقق اور دانشور پروفیسر ڈاکٹر اقبال آفاقی کا آبائی تعلق گجرات (پنجاب) سے ہے۔ انہیں فلسفہ، ادبی تحقیق، مذہبیات اور ثہذیبی علوم پردسترس حاصل ہے۔ ڈاکٹر اقبال آفاقی کئی کتابوں کے مصنف و مرتب ہیں۔ ان کی چند کتابوں کے نام یہ ہیں: تہذیبی اسلام، ابن عربی اور پسِ جدیدیت، مسلم فلسفہ، روایت اور ارتقا، مابعد جدیدیت، فلسفہ و تاریخ کے تناظر میں، مابعد جدیدیت: اصطلاحات اور معانی و تعبیرات و تشریحات، معنی کے پھیلتے آفاق، ہیگل کا فلسفہء تاریخ (ترجمہ)، اردو ناول: نئی توجیہات و تعبیرات وغیرہ۔ ڈاکٹر اقبال آفاقی حلقہء اربابِ ذوق کی مجلسِ عاملہ کے سینئر رکن ہیں اور اسلام آباد میں مقیم ہیں۔

Event registration closed.
 

Date And Time

Tuesday, October 11, 2022 @ 06:00 PM to
07:30 PM
 

Registration End Date

Tuesday, October 11, 2022
 

Event Types

Share With Friends

Categories: