Lohri: The Festival of Punjab
لوہڑی: پنجاب دا تیوہار
تیرہ جنوری پنجابی کیلینڈر میں موسمِ سرما کا آخری دن ہے۔ پوہ کا مہینہ ختم ہونے لگا ہے اور اب ماگ شروع ہو گا۔ اس دن کو پورا پنجاب سرحدوں کی قید سے آزاد ہو کر “لوہڑی” کی صورت مناتا ہے۔ بسنت اور بیساکھی کی طرح یہ بھی ایک اہم اور قدیم تہوار ہے اور بہت سے دوسرے تہواروں کی طرح موسم کے بدلنے اور فصلوں سے جڑا ہوا ہے۔
اس تہوار کا آغاز کب ہوا اس کے متعلق تو حتمی طور پر معلوم نہیں لیکن اس کا ذکر لوک داستانوں میں بہت آتا ہے اور اس سے بہت سی روایات منسوب ہیں۔ مذہب سے بالاتر اس تہوار کی ریت روایت کو جاننے کو ہمارے ساتھ گفتگو کے لئے موجود ہیں طارق بھٹی اور اریب اظہر، جبکہ نظامت کی ذمہ داری نبھائیں گی وردہ شہزادی۔