Modern Balochi Poetry: From Gul Khan Naseer to Mubarak Qazi (Tradition, Trend, Translation)
:جدید بلوچی شاعری
گل خان نصیر سے مبارک قاضی تک
(روایت، رجحان، ترجمہ)
جدید بلوچی شاعری کی روایت گل خان نصیر سے شروع ہو کر مبارک قاضی تک آتی ہے جو معاصر بلوچستان کی مکمل عکاسی کرتی ہے۔ اردو قارئین تک اسے پہنچانے کا وسیلہ ترجمہ ہے جس کی روایت اب پنپ رہی ہے۔ یہ روایت بلوچی شاعری کو پاکستان بھر کے اردو قاریئن کے حلقوں تک رسائی دے رہی ہے۔ اس اثرانگیزی کا پھیلاؤ وسیع ہو گا۔
مبارک قاضی بلوچی کے بڑے شاعر اور جدید بلوچی شاعری کے امام گنے جاتے ہیں۔ صادق مری نے ان کی پچاس منتخب نظموں کا ترجمہ کیا ہے جو کہ منظوم بھی ہے۔ گل خان نصیر سے لے کر مبارک قاضی تک کی شاعری کے تراجم، جدید بلوچ شاعری اور تراجم کی روایت کو بھی زیر بحث لانے کا موقع دیتے ہیں۔
:مقررین
ڈاکٹر ضیا بلوچ (شاعر، ادیب، محقق)
پناہ بلوچ (ادیب، محقق)
عابد میر (لکھاری، پبلشر)
:ماڈریٹر
حبیب کریم (ایڈوکیٹ، لکھاری)