Sahir Ludhianvi: A Public Intellectual

200 200 people viewed this event.

ساحر لدھیانوی: ایک عوامی دانشور

ہندوستانی ترقی پسند شاعروں میں ساحر لدھیانوی کا بہت بڑا نام ہے۔ وہ 1921ء میں پیدا اور 1980ء میں ہم سے رخصت ہوئے۔ ان کے کلام میں جذبات کی شدت کوٹ کوٹ کر بھری تھی جس سے ان کی سچائی کا اندازہ ہوتا ہے۔ انکی زندگی کے تین اہم مقاصد تھے: ملک سے انگریزوں کا نکالنا؛ پسماندہ طبقات کو اٹھانا اور جنگ کی تباہ کاریوں کی بابت لوگوں کو آگاہ کرنا۔ وہ فلمی گیت ہوں یا غیر فلمی کلام ان کی بیشتر شاعری انہی مقاصدکے گرد گھومتی دکھائی دیتی ہے۔ اس گفتگو میں ان کے انہی مضامین کو کمال تک پہنچانے کا ذکر ہوگا۔

دنیا نے تجربات و حوادث کی شکل میں
جو کچھ مجھے دیا ہے وہ لوٹا رہا ہوں میں

مقرر علی وارث الزمان کا تعلق لکھنئو، بھارت، سے ہے۔ آپ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بائیولوجی میں ماسٹرز کیا۔ آپ 1971ء میں پاکستان آئے اور کراچی یونیورسٹی اور قائداعظم یونیورسٹی،اسلام آباد،میں بائیولوجی کی تدریس سے وابستہ ہو گئے۔ 1976 ء میں آپ امریکہ گئے جہاں آپ نے ڈریکسل یونیورسٹی سے بائیو میڈیکل انجنیئرنگ میں ایم ایس کیااور وہاں کی ہولی فیملی یونیورسٹی ہرکم کالج میں میڈیکل سائنس اور ہیلتھ کیئر پڑھاتے رہے۔ آپ نے امریکہ کی ہیلتھ کیئر ضوابط پر امریکی قانون دانوں کے ساتھ کتابیں تصنیف کی ہیں۔ وہ آجکل اسلام آباد اور فلاڈیلفیا میں رہائش پذیر ہیں۔

Event registration closed.
 

Date And Time

Thursday, November 3, 2022 @ 06:00 PM to
07:30 PM
 

Registration End Date

Thursday, November 3, 2022
 

Event Types

 

Event Category

Share With Friends

Categories: