“Baat se Baat” (Speaker: Dr. Qasim Yaqoob)

374 374 people viewed this event.

تاریخ میں عورت کس طرح پیش ہوتی رہی ہے؟ مغرب اور مشرق میں عورت کے بیانیوں میں فرق کیوں نہیں؟ عورت ہر جگہ استحصال کا شکارکیوں ہے؟ جینڈر اور سیکس کی تقسیم کیا ہوتی ہے؟ کیا عورت جینڈر کی بنیادی پر برابری چاہتی ہے یا سیکس کی بنیادی پر؟ عورت لکھاریوں کو کیا لکھنا چاہیے اور وہ کیا لکھ رہی ہیں۔ کیا عورت کو سماج کا مرکزی حوالہ تسلیم کر لیا گیا ہے؟

عورت کی سماجی تحریکیں زیادہ تر عورت کے سماج میں مرد اساس بیانیوں سے انحراف پر مبنی ہیں، لیکن اصل مسئلہ یہ ہے کہ عورت کس طرح مرد کی طرح سماج میں اپنا مقام حاصل کرے۔ کیا محض حقوقِ نسواں کی تحریکوں سے یہ برابری کا مقام حاصل کیا جا سکتا ہے؟ مرد اساس بیانیوں کی نفی سے زیادہ اب عورت اساس بیانیوں کو رائج کرنے کی ضرورت ہے۔ جس طرح مرد کو اپنی فکری تشریح کے لیے عورت کی ضرورت نہیں پڑتی، عورت کو مرد کے بغیر اپنا اظہار کرنا ہوگا۔

مقرر ڈاکٹر قاسم یعقوب علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں استاد ہیں۔ ادبی نقاد اور مدیر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ ان کی سماجی اور ادبی تنقید پر 5 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ آپ کا پی ایچ ڈی کا مقالہ بھی تنقیدی تھیوری پر ہے۔ حال ہی میں ان کی تازہ کتاب “تنقیدی سیاق اور نئے سوال” شائع ہوئی ہے۔

Event registration closed.
 

Date And Time

Thursday, September 29, 2022 @ 06:00 PM to
07:30 PM
 

Registration End Date

Thursday, September 29, 2022
 

Event Types

 

Event Category

Share With Friends

Categories: