“Baat se Baat” (Speaker: Ali Warisuzzaman)

267 267 people viewed this event.

!سرمایہ داری: ایک خوبصورت معاشی نظام

کسی ملک کا معاشی نظام اس کے شہریوں کی زندگیوں پر بڑی حد تک اثر انداز ہوتا ہے۔ رہن سہن کامعیار، تعلیم، عقائد اور فکری اظہار کی آزادی اور اپنے اقدار کو برتنے کے لئے سازگار فضا وغیرہ، سب کا دارومدار اس بات پرہے کہ ملکی حکومت کس معاشی نظام پر قائم کی گئی ہے۔

دور جدید میں عام طور پر تین طرح کے معاشی نظام رائج ہیں: سرمایہ دارانہ نظام، اشتراکی یعنی کمیونسٹ نظام یا پھر ان دونوں نظاموں کا مرکب اور ملی جلی معیشت۔

اس سیشن میں مقرر علی وارث الزمان ان مختلف نظاموں کا مختصر جائزہ لیں گے۔ان کا نتیجہ فکر ہے کہ سرمایہ داری نظام انسانی جبلی تقاضوں کے کافی حد تک نزدیک ہے اور وہ اس ضمن میں اپنے دلائل پیش کر کے ایک صحتمندانہ مکالمے کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں۔


مقرر علی وارث الزمان کا تعلق لکھنئو، بھارت، سے ہے۔ آپ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بائیولوجی میں ماسٹرز کیا۔ آپ 1971ء میں پاکستان آئے اور کراچی یونیورسٹی اور قائداعظم یونیورسٹی،اسلام آباد،میں بائیولوجی کی تدریس سے وابستہ ہو گئے۔ 1976 ء میں آپ امریکہ گئے جہاں آپ نے ڈریکسل یونیورسٹی سے بائیو میڈیکل انجنیئرنگ میں ایم ایس کیااور وہاں کی ہولی فیملی یونیورسٹی ہرکم کالج میں میڈیکل سائنس اور ہیلتھ کیئر پڑھاتے رہے۔ آپ نے امریکہ کی ہیلتھ کیئر ضوابط پر امریکی قانون دانوں کے ساتھ کتابیں تصنیف کی ہیں۔ وہ آجکل اسلام آباد اور فلاڈیلفیا میں رہائش پذیر ہیں۔

Event registration closed.
 

Date And Time

Wednesday, August 24, 2022 @ 04:00 PM to
05:30 PM
 

Registration End Date

Wednesday, August 24, 2022
 

Event Types

 

Event Category

Share With Friends

Categories: