Social Media: A Face Mask

157 157 people viewed this event.

شناخت ایک الگ سماجی، سیاسی اور عالمی اصطلاح ہے، تاہم آج کل سوشل میڈیا پر فرد کی شناخت کا مسئلہ فرد کی گمشدگی کا مسئلہ بن چکا ہے۔ اس فرد نے بہت سارے ماسک پہن لیے ہیں اور خود کو چھپا کر اپنے مفادات کا کھیل رچا رہا ہے۔ ایک عام آدمی سوشل میڈیا پر خود کو کیسے پیش کرتا ہے اور وہ خود کو سمجھتا کیا ہے، وہ ہے کیا اور نظر کیا آنا چاہتا ہے وغیرہ۔ اس شناخت کے بحران میں وہ نام، پیشہ، علاقہ، مذہب، سٹیٹس، کام یا پڑھنے کی جگہ، سیاسی وابستگی وغیرہ سب کو چھپا کر ظاہر ہوتا ہے۔ اپنی پہچان کا یہ پہلو نہایت عجیب مگر دلچسپ ہے اور کئی اہم مباحث کو جنم دیتا ہے۔ اس نشست میں انہی پہلوئوں سے بات ہوگی۔

اس کے لیے ہمارے ساتھ شریک گفتگو ہیں ڈاکٹر سہیل تاج، جبکہ ڈاکٹر صنوبر الطاف نظامت کی ذمہ داری نباہیں گی۔


ڈاکٹر سہیل تاج صحافت سے وابستہ ہیں۔ آپ نے اپنے کیریئر کا آغاز وقت ٹی وی میں کرنٹ افئیر پروگرام پروڈکشن سے کیا. 2011ء میں قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان سے وابستہ ہوگئے۔ اے پی پی میں سو سے زائد پروگراموں کی میزبانی کی جن میں مائنڈ سائنس، صحت، آلٹرنیٹو میڈیسن، ادب، سماجی مسائل اور بزنس آئیڈیاز پر پروگرام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو کئی موضوعات پر دستاویزی فلمیں بنانے کا موقع ملا جن میں مہر گڑھ کی ثقافت، میڈیا میں عورت تصویر کشی، پاکستان کے مستقبل پر پیشن گوئیاں وغیرہ شامل ہیں۔ آپ نے 2022ء میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ آپ کے مقالے کا موضوع سوشل میڈیا پر شناخت کا مسئلہ تھا۔

Event registration closed.
 

Date And Time

Thursday, September 14, 2023 @ 06:00 PM to
07:30 PM
 

Registration End Date

Thursday, September 14, 2023
 

Event Types

 

Event Category

Share With Friends

Categories: