“Bazm-e-Tareekh-o-Adab” (Speaker: Sajjad Azhar)

327 327 people viewed this event.

راولپنڈی کے فسادات، جنہوں نے تقسیم کی تاریخ بدل دی

تقسیم کے وقت ہونے والے فسادات میں 10 لاکھ لوگ مارے گئے، ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو سرحد کے دونوں طرف ہجرت کرنی پڑی، نتیجتاً نفرت کا جو سلسلہ شروع ہوا، اس نے آج تک خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

تقسیم کے وقت کے فسادات کی ابتدا تو 16 اگست 1946 کو کلکتہ کے فسادات سے ہو چکی تھی تاہم راولپنڈی میں مارچ 1947 کو ہونے والے فسادات نے تو گویا تقسیم کے خون آلود ہونے پر مہر تصدیق ثبت کر دی تھی۔ اگر یہ فسادات نہ ہوتے تو ماہرین کا خیال ہے کہ شاید پاکستان اور بھارت آج امریکہ اور کینیڈا کی طرح کے ہمسائے ہوتے۔

مقرر سجاد اظہر ایک پیشہ ور صحافی اور محقق ہیں جو انڈیپنڈینٹ اردو سے وابستہ ہیں۔ حال ہی میں ان کی نثری نظموں کی کتاب “لنڈی کوتل کی لالٹین” شائع ہوئی ہے۔ وہ گذشتہ 28 برس سے پاکستان اور پاکستان سے باہر کئی صحافتی و تحقیقی اداروں سے وابستہ رہ چکے ہیں اور مختلف موضوعات پر تحقیقی پروگراموں کا حصہ رہے ہیں۔ ان کی تحقیق کا ایک بڑا موضوع راولپنڈی کے فسادات ہیں جن کے بارے میں ان کی رائے ہے کہ اگر یہ نہ ہوتے تو بعد کی تاریخ بہت مختلف ہوتی۔

Event registration closed.
 

Date And Time

Tuesday, September 20, 2022 @ 06:00 PM to
07:30 PM
 

Registration End Date

Tuesday, September 20, 2022
 

Event Types

 

Event Category

Share With Friends

Categories: