Mashal Reading Club: “Toba Tek Singh” by Manto

367 367 people viewed this event.

ٹوبہ ٹیک سنگھ

سعادت حسن منٹو کے اس شاہکار افسانہ میں نقل مکانی کے کرب کو موضوع بنایا گیا ہے۔ تقسیم ہند کے بعد جہاں ہر چیز کا تبادلہ ہو رہا تھا وہیں قیدیوں اور پاگلوں کو بھی منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ فضل دین پاگل کو صرف اس بات سے سروکار ہے کہ اسے اس کی جگہ ’ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ سے جدا نہ کیا جائے، وہ جگہ خواہ ہندوستان میں ہو یا پاکستان میں۔ جب اسے جبراً وہاں سے نکالنے کی کوشش کی جاتی ہے تو کیا ہوتا ہے، یہ جاننے کے لئے آپ کو اس افسانے کو پڑھنا ہوگا۔

دی بلیک ہول کے زیر اہتمام مشعل ریڈنگ کلب کے اس سیشن میں “ٹوبہ ٹیک سنگھ” کی قرات کے ساتھ ساتھ اس افسانے کا تجزیاتی مطالعہ کیا جائے گا۔ افسانہ خوانی کے لئے ہمارے ساتھ حیدر فاروق جبکہ تجزیے کے لئے ڈاکٹر روش ندیم ہیں۔ اس سیشن کو وردہ شہزادی موڈریٹ کر رہی ہیں۔

Event registration closed.
 

Date And Time

Wednesday, September 14, 2022 @ 04:00 PM to
05:30 PM
 

Registration End Date

Wednesday, September 14, 2022
 

Event Types

 

Event Category

Share With Friends

Categories: